سونے کے ریٹ میں 2500 روپے اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 507 ڈالر فی اونس ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

No comments

Powered by Blogger.