پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 60ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 2لاکھ 22ہزار908روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کمی سے 2502ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

No comments

Powered by Blogger.