ویسٹ انڈیز نےجنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 سیریز میں مضبوط حریف جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسری بار کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے لگاتار دوسری بار مضبوط حریف جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔ اپنی سر زمین پر کھیلی گئی اس تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو با آسانی زیر کر لیا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث فی اننگ 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے 13 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ 109 رنز کا ہدف 9.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ شائی ہوپ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے جب کہ دوسرے میچ میں 30 رنز سے فتح پائی تھی۔

No comments

Powered by Blogger.