وفاقی داراحکومت میں کرنٹ لگنے سے 2بچے جان سے گئے
اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں 2 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے ایف الیون ٹو میں بارش کے پانی میں نہا رہے تھے، امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو نے بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
آئیسکو کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

No comments