نیپال:بھارتی مسافروں سے بھری ہوئی بس دریا میں گرگئی،14افراد ہلاک
نیپال کے تنہو ضلع کے ابوکھیرنی علاقے میں بھارتی مسافروں سے بھری ہوئی بس دریا میں گرگئی، جس کے باعث 14 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 16زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پوکھرا کے مجھاری ریزورٹ میں ٹھہرے ہندوستانی مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو جا رہی تھی۔
مقامی پولیس اور ریسکیو حکام دریا میں بس گرنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 16زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کی۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے واقعے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی کاموں کو ترجیح دی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
نیپال کے وزیر داخلہ کا اس معاملے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ ہر ممکن معانت فراہم کرے گی، جبکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

No comments