رحیم یار خان:ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملے میں11 اہلکار شہید

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ 

پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔ 

حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔

No comments

Powered by Blogger.