غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 10فلسطینی شہید
غزہ کے دیرالبلاح اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہداء اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ اور مغربی کنارے میں طبی مراکز پر ایک ہزار سے زائد حملے کیے۔
فزیشنز فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار کسی بھی دوسرے تنازعے میں طبی مراکز پر ہونے والے حملوں سے زائد ہیں۔

No comments