شمالی وزیرستان: دھماکہ خیز مواد سے لڑکیوں کے سکول کی عمارت تباہ

شمالی وزیرستان میں دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے سکول کی عمارت تباہ کردی گئی۔ 

 میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو رات کے وقت دھماکے سے اڑایا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

No comments

Powered by Blogger.