ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی قیمت میں مزید اضافہ
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.5 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 291 روپے ہوگئی۔
ڈالر کی انٹربینک قیمت میں بھی مزید ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر7 روپے مہنگا ہوا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویزات پیش کردی ہیں، آئی ایم ایف سے متعلق دستاویز لائبریری میں رکھوا رہے ہیں، ملک میں جو اہم تبدیلیاں ہوں پارلیمنٹ میں شیئر کرنی چاہئیں۔
آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق سب نے محنت کی،آئی ایم ایف پروگرام 2019 میں شروع ہوا اور 2022 میں ختم ہونا تھا،لیٹر آف انٹینٹ پر 30 جو ن کو دستخط ہوئے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام 9 ماہ کا رکھا گیا، جب تک نگران حکومت نہیں آتی کوشش ہے اسی راستے پر چلیں۔ کوشش ہے کہ نویں ریویو ہونا چاہیے،آئی ایم ایف سے نواں جائزہ نومبر میں ہونا تھا۔
No comments