سعودی ڈویژن کئی یورپی اور ڈچ لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گا:رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کو میجر لیگ سوکر (ایم ایس ایل) سے بہتر قرار دیدیا۔

النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پُرو لیگ امریکا کی میجر لیگ سوکر سے بہتر ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے جانے کے بعد مزید شہرت یافتہ فٹبالرز یہاں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آرہے ہیں البتہ سعودی ڈویژن کئی یورپی اور ڈچ لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یورپی فٹبال کلبز نے لیگ کے معیار کو کھودیا ہے تاہم انگلش پریمیئر لیگ تمام لیگز میں سب سے آگے ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ رونالڈو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کے کلب انٹرمیامی میں جوائن کیا اور انکی اس تقریب دنیا بھر میں 3.5 بلین (ساڑھے 3 ارب سے زائد) افراد نے براہ راست دیکھا جبکہ رونالڈو نے النصر کلب جوائن کرنے پر پہلی تقریب میں (3 ارب سے زائد) ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

دوسری جانب میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسپورٹس ٹیم بن گئی ہے جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔


No comments

Powered by Blogger.