شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے سوشل میڈٰیا پرجاری کی گئی تصویر میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ کنگ خان کا کیپشن دیا جس میں ہیش ٹیگ سی ڈبلیو سی 23 ٹرافی بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ"تقریبا آ پہنچا ہے" کا پیغام بھی درج ہے۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویر کو بڑا تحفہ قرار دیا۔ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
No comments