محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکان

محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہرین فلکیات کے مطابق نئے ہجری سال کے چاند کی پیدائش پیر کی رات کو ہونا تھی۔ تفصیلات کے مطابق 1444 ہجری اپنے اختتامی لمحات میں داخل ہو گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہجری 1445 کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی، جبکہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

18 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں یومِ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جب کہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔


No comments

Powered by Blogger.