پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کرنے کے بعد نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور آج ان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

گزشتہ دنوں میں پرویز خٹک کی کئی سابقہ ایم پی ایز سے ملاقاتیں ہوئیں، سابق وفاقی وزیر خیبر پختونخوا کے کئی اہم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

پرویز خٹک کے دونوں بیٹے تاحال پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی ان کے والد ہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے آج نئی پارٹی کا نام، جھنڈا اور منشور پر مشاورتی اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس کے مقام پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.