اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان ریکارڈ کرا دیا۔جیو نیوز کے مطابق اعظم خان نے بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرایا۔اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا۔اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا۔اعظم خان نے بیان دیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔
اعظم خان نے پولیس کو بھی اپنی موجودگی سے آگاہ کر دیا۔وفاقی پولیس نے اعظم خان کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ خیال رہے کہ 16 جون2023 کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے، اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی گئی۔درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی جانب سے دی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے جس کے بعد واپس نہیں آئے۔
اعظم خان کا موبائل فون بھی بند ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی سائفر سے متعلق لیک گفتگو سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تگا کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔
اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔ آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔
No comments