تصویر بنواتے ہوئے خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

بھارت میں ماں باپ ساحل پر ایک چٹان پر بیٹھا تھے اور بچے خوشی خوشی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران ایک اونچی لہر خاتون کو بہا کر لے گئی جس کی ہولناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر پیش آیا جہاں ایک پتھر پر بیٹھے جوڑے کی ویڈیو اور تصاویر ان کے بچےخوشی خوشی بنا رہے تھے لیکن پلک جھپکتے سب کچھ بدل گیا۔

ایک بڑی لہر آتی ہے جس میں جوڑا ڈوب جاتا ہے۔ بچے چیختے رہ جاتے ہیں اور 32 سالہ ماں بہہ جاتی ہے۔ اس دل خراش منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتھ ڈوبنے والے شوہر نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور اس کی ساڑھی پکڑ لی لیکن لہر جیوتی کو بہا لے گئے۔ قریب تھا کہ شوہر بھی ڈوب جاتا لیکن سمندر میں نہانے والوں نے اسے پاؤں سے گھسیٹ کر بچا لیا۔

18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کو خاتون کی لاش مل گئی۔

بدقسمت خاندان پکنک منانے پہلے جوہو چوپاٹی گیا تھا لیکن انھیں پابندی کی وجہ سے سمندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا لہذا خاندان نے منصوبہ تبدیل کیا اور باندرہ کی طرف جانے کا فیصلہ کیا جو ان کی مقتل گاہ ثابت ہوا۔


No comments

Powered by Blogger.