جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا

 

جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا،پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل کر لی گئی۔

ا سپشل پراسکیوٹر سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں، جناح ہاوس مقدمے کی تفتیش جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مطلوب ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی ضمانت مسترد کریں،چیئرمین پی ٹی آئی نے جی آئی ٹی کو جو جواب جمع کروایا اسکی ریکارڈنگ کی گئی،وہ ٹیم کو مطمین نہیں کر سکے۔

سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو کہا کہ اگلی حکومت ہماری ہے تم نظر بھی نہیں آؤ گے، انہوں نے اپنی روش تبدیل نہیں کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آج بحث کےلیے تیار نہیں تھے، ملزمان نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی،موبائل فون سمیت دیگر آلات برآمد کرنا ہیں۔

ا سپشل پراسکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواگر ضمانت مل گئی تو پھر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکے گا، میں نے ساڑھے تین سال رانا ثناءاللہ کا کیس کیا لیکن انہوںنے کبھی نہیں کہا کہ اداروں پر حملہ کر دیں۔

No comments

Powered by Blogger.