امریکہ :فائرنگ کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ،6ماہ میں 140 ہلاکتیں
امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور ہلاکت خیز واقعہ پیش آیا جب جارجیا میں ایک مسلح شخص نے گولیاں مار کے چار افراد کو قتل کر دیا۔جارجیا کے شہر اٹلانٹا کےمضافاتی علاقے میں میس شوٹنگ یا فائرنگ میں اجتماعی ہلاکتوں کے واقعے میں اموات امریکہ میں فائرنگ یا اسلحے کے استعمال کے بڑھتے ہوئےواقعات کو ظاہر کرتی ہیں۔جارجیا میں ہونے والی اموات سے ایک روز قبل ریاست نارتھ ڈکوٹا میں ایک شخص نے ٹریفک حادثے کے مقام پر کام کرنے والے پولیس افسران اور آگ بجھانے والے عملے پر فائرنگ کر دی تھی اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا۔
امریکہ بھر میں رواں برس فائرنگ سے ہلاکت خیز واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں 2006 کے بعد رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ فائرنگ سے اموات یا ہلاکت خیز واقعات کے لیے مہلک ترین رہے ہیں۔یکم جنوری سے 30 جون تک امریکہ بھر میں فائرنگ یا مسلح حملوں کے 28 بڑے واقعات ہوئے ہیں جن میں صرف ایک واقعہ ایسا تھا جس میں بندوق استعمال نہیں ہوئی تھی۔ یوں ان واقعات سے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں لگ بھگ ہر ہفتے اضافہ ہوا ہے۔سال 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے 181 دنوں میں 28 واقعات میں 140 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ٹینیسی کے دارالحکومت نیش ول میں ایک سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے تین طلبہ اور تین دیگر افراد کو قتل کیا تھا۔ 2023 میں فائرنگ سے اموات کے ہلاکت خیز واقعات 2022 کے 27 قتل واقعات کے ریکارڈ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے کرمنالوجی کے پروفیسر جیمز ایلن فاکس اس حوالے سے کہتے ہیں کہ جب انہوں نے لگ بھگ پانچ برس پہلے اعداد و شمار کی نگرانی شروع کی تھی، اس وقت اس طرح کے ریکارڈ کا تصور بھی نہیں تھا ۔’’ہم کہتے تھے کہ سال میں دو سے تین درجن واقعات ہوتے ہیں۔
No comments