عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دی گئی۔

انتخابات کیلئے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری سہولت کونسل کیلئے20 کروڑکی گرانٹ منظوری گئی ہے۔ اسپیشل اکنامک زون سے افغانستان کو گھی اور خوردنی تیل ایکسپورٹ کی منظوری دی گئی۔ تمباکوکی مختلف اقسام پر 1.70 روپےسے 3.30 روپے سیس ٹیکس کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے نئی مردم شماری کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجرا پر غور شروع کر دیا۔

نوٹیفکیشن سےعام انتخابات 3 سے 4 ماہ تک مؤخر ہونےکا خدشہ ہے۔ نئی مردم شماری کی منظوری سی سی آئی سے لی جائے گی جس کا اجلاس 25 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کیلئےالیکشن کمیشن کو 3 سے 4 ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ نئی مردم شماری نوٹیفائی سے انتخابات جنوری یا فروری میں ہوسکتے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.