چینی کی قیمتوں میں اضافہ،150روپے کلو فروخت

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد کی دکانوں پر ایک کلو چینی اس وقت 150 سے 155 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جب کہ جمعہ کے دن چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی ایک کلو چینی کی قیمت 150 روپے وصول کی جا رہی ہے جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 کی ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں چینی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.