بھارت میں سونے کے زیورات کی خرید و فروخت پر بڑی پابندی
بھارت میں سونے کے زیورات کی خرید و فروخت پر بڑی پابندی عائدکردی گئی۔ ہال مارک کے بغیر سونے کی کوئی چیز نہ بک سکے گی نہ خریدی جاسکے گی ۔
رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے ملک میں ہال مارک کے بغیر زیورات قانونی تصور نہیں کئے جائیں گے۔
صارفین کے امور کی وزارت کے مطابق 31 مارچ کے بعد ہال مارک یونیک آئیڈینٹی فکیشن (ایچ یو آئی ڈی) کے بغیر کوئی بھی زیور قابل فروخت نہیں ہوگا۔
صارفین کی وزارت کے مطابق یہ فیصلہ 4 اور 6 ہندسوں کی ہال مارکنگ کی الجھن کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ اب صرف 6 نمبروں کی الفا نیومیرک ہال مارکنگ درست ہوگی۔ اس کے بغیر سونے کے زیورات قابل فروخت نہیں ہوں گے۔
وزارت نے مزید کہا کہ اب چار ہندسوں والے ہال مارکس کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

No comments