یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آئل سمیت اشیائے ضروریہ مہنگی

مہنگائی کی چکی میں پسی غریب عوام کیلئے بری خبر۔ رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آئل سمیت اشیائے ضروریہ مہنگی کردی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی و آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گھی و آئل کی قیمت میں 115 روپے جبکہ چائے کی پتی 250 روپے کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی گھی و آئل کی قیمت 375 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹور پر چائے کی پتی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائے کی پتی کی قیمت 250 روپے کلو بڑھا دی گئی۔ چائے کی پتی 1490 روپے سے بڑھا کر 1740 روپے کلو کر دی گئی ہے۔ 

اس سے قبل یکم جنوری2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا، گزشتہ 2 ماہ میں وزیراعظم پیکج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپےفی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔

دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے لیےگھی کی فی کلو قیمت300 روپے برقرار رہےگی۔

No comments

Powered by Blogger.