الیکشن کمیشن کا صدر کو خط، پنجاب میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط ارسال کر دیا ہے۔خط میں پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویزکی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے۔الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی خط لکھ دیا۔

علاوہ ازیں فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو 90 روز کی مدت ختم ہورہی ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا اختیار عدالت نے صدر، الیکشن کمیشن کو دیا۔ عدالت نے 90 دن کی مدت میں معمولی تبدیلی کی اجازت دی۔


No comments

Powered by Blogger.