عمران خان نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

 اسلام آباد پولیس کو گرفتاری دینی ہے یا نہیں۔۔ ؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے مرکزی لیڈرشپ  کے ہنگامی اجلاس  میں  مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب زمان پارک میں گرفتاری کیلئے آپریشن کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ 

شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری سمیت دیگر قیادت لاہور ہائیکورٹ  کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔حفاظتی ضمانت  کی درخواست پر عمران خان  کے دستخط  بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی  زیرصدارت اجلاس  ہوا جس  میں پارٹی قیادت نے عمران خان کو گرفتاری نہ دینے کا مشورہ دیا ۔ تحریک انصاف کل اسلام آباد پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی۔ اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

No comments

Powered by Blogger.