محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

 

محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان،جنوبی پنجاب ،بالائی سندھ،  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد کا موسم تبدیل ہونے لگا  صبح اور شام کے وقت خنکی کا راج  ہے جبکہ دن بھر موسم قدرے گرم رہتا ہے۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان،جنوبی پنجاب ،بالائی سندھ،  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور   مطلع جزوی  ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی  اضلاع میں مطلع جزوی آبرآلود رہے گا۔چترال،دیر، کوہستان، کرم، وزیرستان  اور ڈی آئی خان میں  ہلکی بارش  کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی خان،ملتان،رحیم یار خان،بھکر،لیہ اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں  موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

No comments

Powered by Blogger.