پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 مارچ تک لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال میں بادل کھل کر برسیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب میں بھی بارشیں ہوں گی۔میٹ آفس کا کہناہے کہ ملکہ کوہسار مری میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

آج رات لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بادل برسنے کا امکان ہے اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں جمعرات کی علی الصبح سے ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگيا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.