لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نئی مشکل میں پھنس گئے

 

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نئی مشکل میں پھنس گئےعدالت سے رہائی کا حکم آتے ہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نئی مشکل میں پھنس گئے۔

ایف آئی اے  نے امجد شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع  کے مطابق امجد شعیب پر ریاست مخالف پروگرامز  نشر کرنے پر مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ 

ذرائع  کے مطابق امجد شعیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی خبر کا موقف پیش کیا۔امجد شعیب ایف آئی اے میں تین مرتبہ پیش ہوئے لیکن تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔ امجد شعیب نے پروگرامز میں عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق امجد شعیب پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مبینہ کیس میں  ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے لیفٹیننٹ  جنرل (ر) امجد شعیب کو باعزت بری  کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم  دیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.