آٹا،دال،چاول سب کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

کراچی والوں کیلئے دووقت کی روکھی سوکھی روٹی کاحصول بھی دشوارہونے لگا، آٹا،دال،چاول سب کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق مارگئی مہنگائی ،غریب دینے لگادہائی،گرانی کی یلغار میں دال روٹی کاحصول بھی دشوار۔روزکمانے روزکھانے والوں کیلئے فاقوں کی نوبت آگئی۔پڑھائی لکھائی اوربیماری کاعلاج تودرکنار۔ چولہاجلانابھی ممکن نہ رہا،آٹا  دال کے خالی ڈبوں نے چولہے کی آگ بجھا کر غریب کے پیٹ میں چنگاری سلگا دی ہے۔

لائنز ایریا کی خاتون نے گھر کی دال روٹی چلانے کے لئے آلو اور پاپڑ بنا کر بیچنے شروع کر دئیے ہیں کہتی ہیں  بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے یہی کر سکتی تھی گھر کے سامنے چھوٹی سی دکان لگا لی ہے۔ گھر میں لائیٹ ،گیس کچھ نہیں ہے باہر نکلنے اور چیز کھانے کے لئے امی سے پیسے مانگو تو ڈانٹتی ہیں۔غربت سے تنگ آئے شہری کہتے ہیں کہ اس مہنگائی اور بے روزگاری نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔

ادھر  کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے تو کہیں 720 تک ہوگی ہے جب کہ مختلف شہروں میں بون لیس چکن ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے, اس کے علاوہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.