عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی عملے میں 70 فیصد کمی

پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے اطراف میں حفاظتی انتظامات پر نظرثانی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں تقریباً 70 فیصد کمی کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں سابق وزیر اعظم کو درپیش خطرات کے حوالے سے نئے جائزے کے تحت کی گئی ہیں۔

نئی منصوبہ بندی کے مطابق اب 650 سیکیورٹی اہلکاروں کے بجائے تقریباً 200 پولیس اہلکار ان کی رہائش گاہ کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، بشمول انٹیلی جنس ایجنسیاں، ملک کی تمام اہم شخصیات کو درپیش خطرات کا جائزہ لیتی ہیں اور اس کے مطابق پولیس کو سیکیورٹی تعینات کرنے ہدایت دی جاتی ہے۔

عمران خان گزشتہ شب 9 بجے کے قریب لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ چکے ہیں، قبل ازیں وہ اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے صبح لاہور سے روانہ ہوئے، جس کے بعد پولیس نے تازہ صورتحال کے مطابق سیکیورٹی پلان ترتیب دیا۔


No comments

Powered by Blogger.