ملک میں انڈوں کی قیمت 300 روپے درجن ہوگئی
ملک میں سردیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن انڈوں کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو اسی سے تین سو روپے تک ہوگئی ہے اور پشاور میں ایک درجن انڈے تین سو روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو سینتیس اور اسلام آباد میں دو سو اڑتیس روپے ہے، حیدر آباد میں تین سو روپے، ملتان میں دوسو پچاس ، فیصل آباد میں دو سو ساٹھ اور سوات میں تین سو روپے فی درجن میں انڈے فروحت کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ دودھ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں فی لیٹر دودھ دو سو روپے ،لاہور میں ایک سو ستر روپے ، فیصل آباد میں ڈیڑھ سو روپے، ملتان میں ایک سو ساٹھ اور حیدر آباد میں ایک سو ستر سے دو سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

No comments