پنجاب میں 30 اپریل کو عام انتخابات کا اعلان
صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی انتخابات کرانے کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد اعلان کیا۔الیکشن کمیشن نے صدر کو 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط ارسال کیا تھا۔خط میں پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویزدی گئی تھی۔

No comments