قرآن پاک کی اشاعت کا بل2022 ترامیم کیساتھ منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے ”قرآن پاک کی اشاعت (چھپائی اور ریکارڈنگ کی غلطیوں کا خاتمہ) ترمیمی بل 2022“ کی ترامیم کیساتھ منظورِی دیدی جس کے تحت قرآن پاک میں املا کی اغلاط اور جان بوجھ کر شہید کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید ہوگی انٹرنیٹ پر بھی قرآن پاک کے نسخہ جات میں اغلاط پر قانون لاگو ہوگا کمیٹی نے شہید قرآن مجید ری سائیکلنگ منصوبے کے فنڈز کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا 

 کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں قرآن پاک کے شہید مقدس اوراق کو محفوظ کر کے ری سائیکلنگ پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، کمیٹی نے بل میں کوئی اہم ترمیم تجویز نہیں کی تاہم اسکے انگلش سے اردو ترجمہ کیلئے مناسب الفاظ استعمال کرنے کیلئے کچھ تجاویز دیں جس پر تفصیلی غور کیا جائیگا، وزارت مذہبی امور پنجاب کے حکام نے بتایا کہ قرآن مجید کو قانون کے مطابق کم از کم 52 گرام کاغذ پر چھاپنا ضروری ہے چیئرمین نے کہا کہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے قادیانی قرآن مجید میں تحریف کررہے ہیں جس انہیں پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔


No comments

Powered by Blogger.