ہونڈا کمپنی کا تیسری بار کاروں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے پلانٹ بند کرنے کی مدت میں مزید 2 دن کا اضافہ کردیا۔

رواں برس ہونڈا اٹلس نے تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کے بعد ہونڈا سوک 1.5 ایل ٹربو، اوریل 1.5 ایل اور سوک آر ایس 1.5 ایل ٹربو کی نئی قیمتیں بڑھا کر 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہیں جو کہ 4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہے۔

اسی طرح سٹی 1.3 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی، 1.5 وی وی ٹی، 1.5 ایسپائر ایم ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 45 لاکھ 79 ہزار، 47 لاکھ 29 ہزار، 50 لاکھ 19 ہزار، 52 لاکھ 29 ہزار اور 54 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

ہونڈا بی آر۔وی 1.5 سی وی ٹی 5، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر- وی ٹی آئی ایس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار، 71 لاکھ 99 ہزار، 73 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہیں، ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ہونڈا نے اس کی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی، کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیلز ٹیکس میں اضافے کو قرار دیا ہے۔


No comments

Powered by Blogger.