زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خضدار اور گردونواح زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.5 ریکارڈکی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا،زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

No comments