نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا الیکشن سے متعلق بڑا بیان
صوبہ پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا انتخابات کرا دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ہے تو وہ ہمیں بتا دیں، عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے سکیورٹی ہٹا لی ہے، عمران خان واپس لاہور آئیں گے تو سکیورٹی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی کل تعداد کے بارے میں معلوم نہیں، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔
دوسری طرف سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے، بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

No comments