عمران خان قافلے کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

 

لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے  تھانہ سنگجانی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت  جاری ہے۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پرسماعت کررہاہے۔

جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں۔5منٹ کے اندر کمرہ عدالت میں پیش کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کاکہنا تھا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہے۔ پولیس تعاون نہیں کررہی۔

 جسٹس علی باقرنجفی کاکہنا تھا کہ عمران خان اگر احاطہ عدالت پہنچ گئے ہیں توعدالت پیش کریں۔ درخواست گزار کو کمرہ عدالت میں آنا ہوگا ۔پیش ہونے سے کس نے روکا ہے ۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی انچارج اور ایس ایس پی  کو بھی طلب کرلیا۔

No comments

Powered by Blogger.