اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی،یہ میری حکومت نہیں:مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ن لیگ یوتھ کے نمائندوں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کے باعث مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، یہ میری حکومت نہیں مریم نواز ۔اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ واضح رہے کہ مریم نواز عمران خان کے دور حکومت میں دو روپے پٹرول بڑھنے پر ان پر شدید تنقید کرتی تھیں اور مریم نواز مہنگائی مارچ بھی کر چکی ہیں۔

No comments