نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے سینئر قیادت سے مشاورت کی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو انتخابات کیلئے حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے امیدواروں کو فائنل کرنے کے لیے اہم اداروں سے سروے کروا لیے گئے۔ نون لیگ نے پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے آپشن کو استعمال نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم پی ڈی ایم اتحاد سے خیبپرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب کے 371 صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں۔ امیدواروں کی سکروٹنی اور کارکردگی آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی۔

No comments