ہائی کورٹ کے سابق جج ملک قیوم انتقال کرگئے

ہائی کورٹ کے سابق جج اور سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔

جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم ایم این اے  پرویز ملک کے بھائی اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کے تایا تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس ملک محمد قیوم کی وفات پر دکھ اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  جسٹس(ر) ملک قیوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔


No comments

Powered by Blogger.