بارکھان واقعہ،لواحقین کا میتوں کےساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری
بارکھان میں خاتون سمیت تین لاشیں کنویں سے ملنے کے واقعے پر لواحقین کا میتوں کے ساتھ ریڈزون کے باہر دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مقتولین کے لواحقین نے چھ نکات پیش کردیے، جن میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور دیگر پانچ لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دریں اثنا بارکھان واقعہ پر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔

No comments