تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا، 13 قومی اور 25 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست تیار کرتے ہوئے بیشتر سابق ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کردی گئی، لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر نارروال کے رہنماء کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے، سینیٹ کے موجودہ 2 ارکان بھی لاہور سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
دنیا نیوز کے مطابق این اے 123 سے مہر واجد عظیم اور ابرار الحق، این اے 124 سے کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان اور محمد خان مدنی، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126 سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، این اے 127 سے 3 امیدوار جمشید اقبال چیمہ، حامد معراج اور میاں عباد فاروق، این اے 128 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 129 سے میاں اکرم عثمان، ہمایوں اختر خان اور سینیٹر ولید اقبال ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔

No comments