عمران خان سے شہباز گل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ خود کو معیشت کا چمپئن سمجھنے والوں نے ملکی معیشت برباد کر دی، آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل سے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی،حکمرانوں میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا۔ ہر پاکستانی جان چکا ہےسیاسی مخالفین الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے،الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر ہم ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ اور دیگر منصوبے بند کر نے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

No comments