پنجاب اورخیبر پختونخوا انتخابات کیس:پی ڈی ایم اپنے اہم مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی
سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبر پختونخوا انتخابات کی تاریخ سے متعلق از خود نوٹس کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ڈی ایم اپنے اہم مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اور سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ بنانے کی درخواست واپس لے لی ہے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت عظمی کےروبرو موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے انہیں مشترکہ ہدایت کی ہے کہ فل کورٹ کی درخواست مزید نہ چلائی جائے بلکہ چیف جسٹس پاکستان نے پانچ رکنی لارجر بنچ جو بنایا ہے وہی کیس سنے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نےازخود نوٹس قبل ازوقت لیا ہے کیونکہ دو ہائیکورٹس میں انتخابات کا مقدمہ زیر التوا ہے اب ممکن نہیں کہ دو صوبوں میں الیکشن پہلے ہوں دو ماہ بعد باقی صوبوں میں۔پاکستان پیپلز پارٹی،ن لیگ اور جے یو آئی نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی ہے۔

No comments