سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سلسلہ رک گیا
ملک میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سلسلہ رک گیا۔ایک ہی دن میں سونا فی تولہ 1400روپےسستاہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت1400روپے کمی کے بعد 1لاکھ95ہزار600روپے ہوگی۔
صرافہ بازاروں میں 10گرام سونا1201روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار695 روپےکاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت8ڈالر اضافے کے بعد 1840ڈالر ہوگئی۔

No comments