مریم نواز بڑی مشکل پھنس گئیں

مریم نواز بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئیں۔ عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر پر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست داٸر کردی گئی۔ درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے لاہور ہاٸی کورٹ میں داٸر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر کرتے ہوٸے ججز پر الزامات لگاٸے۔ مریم نواز نے بغیر ثبوت کے اپنی تقریر میں ججز کو سکینڈلاٸز کیا۔ مریم نواز کی تقریر سے پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار مجروح ہوا۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہاٸی کورٹ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔

No comments

Powered by Blogger.