وزیراعظم نے موسم گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنانے کی ہدایت کردی
وزیر اعظم شہبازشریف نے موسم گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحروافطار میں بالکل بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسم گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹرز کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رمضان المبارک میں سحر وافطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے، وزیراعظم نے تھر مٹیاری 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے بچھانے میں تعطل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔
این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی جائے۔مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے سکول آن ویلز منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر8بسوں پر سکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گرد ونواح کے بچوں کوموبائل سکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے سکول آن ویلز منصوبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ موبائل سکولز دیہات میں تعلیم کا نقلاب لے کر آئیں گے اور ان سے ہزاروں لاکھوں بچوں ، جو دیہاتوں کی گلیوں کی دھول میں گم ہو جاتے ہیں، کو تعلیم کی سہولت حاصل ہو گی اور وہ پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس منصوبے کا دائرہ کار چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلانے کا جائزہ لیاجائے ،اس سے بڑی اور کوئی قومی خدمت نہیں ہو سکتی۔وزیر اعظم نے کہاکہ وہ اس منصوبے کے آغاز پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

No comments