شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی، ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
دوران سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،
عدم پیشی پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے رہنما مسلم لیگ (ن) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 14مارچ تک ملتوی کردی گئی،
احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔
ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔
بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

No comments