انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 261 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کی کمی سے 264 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

No comments