پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل میچز سارے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت پی ایس ایل 8 کے لیے صرف 25 کروڑ روپے دے گی ۔ نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔
ذرائع نگران حکومت کا کہنا ہے کہ انتظامات کے لیے 25 کروڑ پی سی بی دے گی ۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج پھر پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گی ، نگران حکومت نے پی سی بی سے لائٹس سمیت دیگر اخراجات کے لیے 50 کروڑ روپے مانگے تھے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے صرف 5 کروڑ روپے انتظامی اخراجات کے لیے مہیا کیے ہیں۔

No comments