جیل بھرو تحریک:ملتان سے آج پی ٹی آئی رہنماء اور کارکن گرفتاریاں دیں گے
سابق وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے پیش نظر آج پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 روز سے جاری جیل بھرو تحریک میں لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے بعد آج چوتھے روز اب ملتان کی باری کی ہے۔
پی ٹی آئی ملتان کے 10 رہنماؤں سمیت 200 کارکنان آج گرفتاریاں دیں گے جس کے لئے کارکنان صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں 2 بجے نواں شہر چوک جمع ہونگے۔
سینیٹر عون عباس بپی اور معین ریاض قریشی 1 بجے بوسن روڈ سے ریلی کی قیادت کرینگے جبکہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی القریش ہاؤس سے 1 بجے نواں شہر چوک روانہ ہونگے۔
اس کے علاوہ ملک عامر ڈوگر 2 بجے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نواں شہر چوک پہنچیں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر ، ابراہیم خان ، ڈاکٹر اختر ملک 3بجے گرفتاری دینگے۔واصف مظہر راں ، ملک جمشید عباس بپی، اعجاز حسین جنجوعہ ، اکرم کنہوں سمیت خالد جاوید وڑائچ،ملک عدنان ڈوگر ، راؤ محمد آصف ، ملک ثاقب مہے ، خرم فرید خاکوانی بھی گرفتاری دینگے۔پی ٹی آئی کی جانب سے نواں شہر چوک پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

No comments