انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹربینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ایک ڈالر 264 روپے 38 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے ،3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 267 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔


No comments

Powered by Blogger.